گھوسٹ ویپن کی فروخت ممنوع قرار دے دی جائے گی: بائیڈن

ملک میں، غیر رجسٹرڈ اسلحے المعروف "گھوسٹ ویپن" کی فروخت ممنوع قرار دے دی جائے گی: صدر جو بائیڈن

1811064
گھوسٹ ویپن کی فروخت ممنوع قرار دے دی جائے گی: بائیڈن

امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ ملک میں، غیر رجسٹرڈ اسلحے المعروف "گھوسٹ ویپن" کی فروخت ممنوع قرار دے دی جائے گی۔

صدر بائیڈن نے وائٹ ہاوس میں منعقدہ پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ ہم، ملک میں مسلح شدت کے خلاف جدوجہد کے لئے نئے اقدامات کریں گے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ملک میں،  کِٹوں کی شکل میں اور خود جوڑے جا سکنے والے، کسی بھی سیریل نمبر یا کریمینل ریکارڈ کی تحقیق کے بغیر فروخت کئے جانے والے اسلحے المعروف، "گھوسٹ ویپن" کی فروخت کی جا رہی ہے اور اس اسلحے کو کوئی دہشت گرد بھی خرید سکتا ہے۔

بائیڈن نے کہا ہے کہ ہم، اس اسلحے کو بھی آتشی اسلحے کی شق میں شامل کریں گے۔ اس طرح بغیر سیریل نمبر یا کریمینل ریکارڈ تحقیق کے اس اسلحے کی فروخت ممکن نہیں ہو سکے گی۔

انہوں نے جرائم پیشہ افراد کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب کے بعد گھوسٹ ویپن کے ساتھ ارتکابِ جرم کے بعد وفاقی عدالت میں پیش ہونے کے لئے تیار رہیں۔



متعللقہ خبریں