تیونس کے قریب تارکین وطن کی کشتیاں ڈوب گئیں،13 افراد ہلاک

شمالی افر یقی ملک تیونس کے ساحلوں کے قریب یورپ کی طرف سفر کرنے والے افریقی تارکین وطن کی دو کشتیاں سمندر میں ڈوب جانے سے  تیرہ افراد ہلاک ہو گئے۔

1809926

ہلاک ہونے والوں میں چھ خواتین اور چھ بچے بھی شامل ہیں جبکہ تمام تیرہ ہلاک شدگان زیریں صحارا کے مختلف افریقی ممالک کے شہری تھے۔

تیونس میں حکام نے گزشتہ شام بتایا کہ یہ تارکین وطن پناہ کی تلاش میں دو کشتیوں میں سوار ہو کر اٹلی کی طرف سفر پر تھے۔

تیونس اور لیبیا وہ دو شمالی افریقی ملک ہیں، جہاں سے تارکین وطن سب سے بڑی تعداد میں یورپ کی طرف اپنا غیر قانونی اور انتہائی خطرناک سمندری سفر شروع کرتے ہیں۔

گزشتہ سال یورپ پہنچنے کی کوشش میں تقریباﹰ تیرہ سو تارکین وطن بحیرہ روم میں ڈوب کر ہلاک ہو گئے تھے۔

متعللقہ خبریں