کینیا، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 9 افراد جان بحق

پریس میں چھپنے والی خبر کے مطابق مسلح افراد نے رات کے وقت اسیولو کے علاقے میں شہریوں پر حملہ کیا

1809789
کینیا، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 9 افراد جان بحق

کینیا میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 9 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

کینیا کی پریس میں چھپنے والی خبر کے مطابق مسلح افراد نے رات کے وقت اسیولو کے علاقے میں شہریوں پر حملہ کیا۔

اعلان کیا گیا کہ اس حملے میں 9 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہوئے۔

دعویٰ کیا گیا کہ حملہ آور وہ لوگ تھے جو گاؤں والوں کے اونٹ چرانا چاہتے تھے۔

پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کرتے ہی علاقے میں حفاظتی اقدامات سخت کر  دیے ہیں۔



متعللقہ خبریں