برکینا فاسو:سابق صدر کابورہ کو رہا کر دیا گیا

سرکاری بیان کےمطابق، معزول صدر کو تین ہفتے کی بات چیت کے بعد گزشتہ روز رہا کر دیا گیا جو کہ  دارالحکومت واگا ڈوگو میں واقع  اپنی  رہائش گاہ پہنچ گئے ہیں

1808811
برکینا فاسو:سابق صدر کابورہ کو رہا کر دیا گیا

برکینا فاسو میں چوبیس جنوری کو بغاوت کے ذریعے معزول ہوئے گرفتار شدہ صدر راخ کرسٹیان کابورہ کو رہا کر دیا گیا ہے۔

سرکاری بیان کےمطابق، معزول صدر کو تین ہفتے کی بات چیت کے بعد گزشتہ روز رہا کر دیا گیا جو کہ  دارالحکومت واگا ڈوگو میں واقع  اپنی  رہائش گاہ پہنچ گئے ہیں۔

واضح رہے کہ مغربی افریقی ممالک کی اقتصادی تنظیم ایکو واس سمیت دیگر اداروں اور سماجی تنظیموں نے عبوری حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ کابورہ کو رہا کر دیں۔

کابورہ کو چوبیس جنوری کی بغاوت کے بعد  ایک خفیہ رہائش گاہ پر قید رکھا گیا ہے۔

برکینا فاسو میں ہوئی بغاوت میں ملوث  پال ہنری ڈمبیا نے عبوری صدر کا دو مارچ کو حلف اٹھایا  تھا جنہوں نے تین مارچ کو وزیرا عظم کے لیے البرٹ اوئے ڈراگو کو مقرر کیا تھا۔

 

 

 



متعللقہ خبریں