روس: یوکرین کی فوجی انفراسٹرکچر تنصیبات پر حملے جاری ہیں

یوکرین پر دن بھر کے فضائی حملوں میں 33 فوجی انفراسٹرکچر تباہ کر دیئے گئے ہیں: ایگور کوناشینکوف

1807952
روس: یوکرین کی فوجی انفراسٹرکچر تنصیبات پر حملے جاری ہیں

روس وزارت دفاع نے حساس میزائلوں سے یوکرین کے کمانڈ مرکز اور پیٹرول ڈپو کو نشانہ بنایا ہے۔

وزارت دفاع کے ترجمان ایگور کوناشینکوف نے یوکرین میں روسی فوجی یونٹوں کی کل کی کاروائیوں کے بارے میں بیانات جاری کئے ہیں۔

کوناشینکوف نے کہا ہے کہ روسی فوجی یونٹیں، یوکرین میں فوجی انفراسٹرکچر تنصیبات پر، حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔ زولوچیف اور چیہوایف کے رہائشی مراکز میں واقع علاقائی دفاعی یونٹوں کے کمانڈ مرکز، پیٹرول ڈپو اور بکتر بند گاڑیوں کی مرمت و دیکھ بھال کی فیکٹری کو حساس میزائلوں کے ساتھ تباہ کر دیا گیا ہے"۔

انہوں نے کہا ہے کہ یوکرین پر دن بھر کے فضائی حملوں میں 33 فوجی انفراسٹرکچر تباہ کئے گئے ہیں۔ جنگ کے آغاز سے لے کر اب تک یوکرین فوج کے 125 طیارے اور 93 ہیلی کاپٹروں، 403 ڈرون طیاروں، 1981 ٹینکوں اور بکتر بند گاڑیوں،854 ہوٹزروں اور مارٹر توپوں اور 1876 اسپیشل فوجی گاڑیوں کو تباہ کیا جا چکا ہے۔

ایگور کوناشینکوف نے کہا ہے کہ یوکرین کے شہر ماریوپول میں جھڑپیں جاری ہیں۔

دوسری طرف روس وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ یوکرین جنگ کے آغاز سے لے کر اب اب تک 6 لاکھ 20 ہزار سے زائد افراد کو خطرناک علاقوں سے نکالا جا چُکا ہے۔



متعللقہ خبریں