کونگو میں اقوام متحدہ کا ہیلی کاپٹر گرکر تباہ،امن فوج میں شامل6 پاکستانی فوجی ہلاک
جمہوریہ کونگو میں اقوام متحدہ کے امن دستوں کے زیر استعمال ایک ہیلی کاپٹر کی تباہی کے نتیجے میں آٹھ امن فوجی ہلاک ہو گئے جن میں چھ پاکستانی تھے
1804224
جمہوریہ کونگو میں اقوام متحدہ کے امن دستوں کے زیر استعمال ایک ہیلی کاپٹر کی تباہی کے نتیجے میں آٹھ امن فوجی ہلاک ہو گئے۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن دویارچ کے مطابق،یہ ہیلی کاپٹر بھی پاکستانی تھا اور ہلاک شدگان میں سے چھ کا تعلق بھی پاکستانی فوج سے ہی تھا باقی دو میں سے ایک روسی اور دوسرا سربیا کا ایک فوجی اہلکار تھا۔
اب تک یہ واضح نہیں کہ یہ ہیلی کاپٹر کیوں تباہ ہوا البتہ کونگو کی فوج نے کہا ہے کہ اس پوما ہیلی کاپٹر کو مبینہ طور پر ملکی باغیوں نے مار گرایا ہے جن کا اس علاقے پر کنٹرول ہے۔