ایکواڈور: لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک

ایکواڈور میں شدید بارشوں کے بعد لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک 11 زخمی ہو گئے

1803623
ایکواڈور: لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک

جنوبی امریکہ کے ملک ایکواڈور میں شدید بارشوں کے بعد لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

ایکواڈور کے جنوبی شہر کووینکا میں موسلا دھار بارشوں کے نتیجے میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ جیسی آفات کا سامنا ہے۔

علاقے میں لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 11 زخمی ہو گئے ہیں۔

کووینکا محکمہ فائر بریگیڈ کے جاری کردہ بیان کے مطابق 436 افراد کو علاقے سے نکال لیا گیا ہے اور شہر میں ہنگامی حالات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ سیلاب زدہ اور لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ علاقوں میں امدادی ٹیمیں ملبہ ہٹانے اور راستے صاف کرنے کا کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔



متعللقہ خبریں