میں پوتن کے بارے میں سخت بیانات پر معافی نہیں مانگوں گا، امریکی صدر

جو بائیڈن نے کانگریس میں پیش کیے گئے مالی سال 2023 کے بجٹ کے حوالے سے وائٹ ہاؤس میں اپنے  بیانات  کے بعد صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیے

1803436
میں پوتن کے بارے میں سخت بیانات پر معافی نہیں مانگوں گا، امریکی صدر

متحدہ امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے کہا کہ وہ روسی صدر ولادیمیر پوتن کے لیے اپنے الفاظ "اس شخص کو اقتدار میں نہیں رہنا چاہیے" سے پیچھے قدم نہیں ہٹائیں گے اور وہ اس معاملے پر معذرت بھی نہیں کریں گے، لیکن کوئی بھی اس پر  یقین نہیں کرے گا کہ امریکہ پوتن کا تختہ الٹ دے گا۔

جو بائیڈن نے کانگریس میں پیش کیے گئے مالی سال 2023 کے بجٹ کے حوالے سے وائٹ ہاؤس میں اپنے  بیانات  کے بعد صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیے۔

پولینڈ کے دورے کے دوران "اس شخص کو اقتدار میں نہیں رہنا چاہیے،" اور پھر وائٹ ہاؤس کے بیان کہ  "بائیڈن کے بیانات روس میں حکومت کی تبدیلی کا مطالبہ نہیں ہیں" کے بارے میں سوالات پربائیڈن نے کہا: "میں اس معاملے پر پیچھے نہیں ہٹ رہا۔ اسوقت میں ولادیمیر پوتن کے وحشیانہ اقدامات پر اپنا غصہ ظاہر کر رہا تھا۔ میں نے یہ بیان یوکرینی  مہاجرین سے ملاقات کے فوراً بعد دیا تھا۔ میں یہاں کسی حکومت کی تبدیلی کی بات نہیں کر رہا تھا۔ علاوہ ازیں  میں ان الفاظ کے حوالے سے  اظہار ِ معذرت بھی نہیں کروں گا۔‘‘

 بائیڈن نے یہ بھی کہا کہ وہ نہیں سمجھتے کے پوتن کے بارے میں ان کے الفاظ یوکرین میں کشیدگی میں اضافہ کریں گے۔"اگر پوتن اسی راستے پر گامزن رہا تو وہ پوری دنیا کے معاشرے سے خارج ہو جائیں گے۔"

انہوں نے بتایا  کہ وہ ہر گز روس کے ساتھ براہ راست یا جوہری جنگ کے  حق میں  نہیں "میں نے اس شخص کے رویے پر اپنے غصے کا اظہار کیا۔ یہ میری خواہش تھی کہ میں کہوں کہ اسے اقتدار میں نہیں رہنا چاہیے۔ اس قسم کے آدمیوں کو ملکی نظام  نہیں چلانا چاہیے۔‘‘


 



متعللقہ خبریں