الا سلوادور میں گینگ کے خلاف آپریشنز میں مزید 11 افراد ہلاک

ملک میں عوامی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے سخت اقدامات کیے ہیں، صدر بوکیل

1803644
الا سلوادور میں گینگ کے خلاف آپریشنز میں مزید 11 افراد ہلاک

بتایا گیا ہے کہ ایل سلواڈور میں گینگ کے خلاف سکیورٹی فورسز کی جانب سے کی گئی کارروائیوں میں مزید 11 افراد مارے گئے۔

علاقائی پریس کی خبروں کے مطابق ایل سلواڈور کے صدر نائیب بوکیل کی جانب سے ہنگامی حالت کے اعلان کے بعد پولیس نے اپنی کارروائیاں جاری رکھی ہوئی ہیں۔

نیشنل پولیس نے اطلاع دی کہ چھاپوں کے دوران مسلح گینگ کے 11 ارکان مارے گئے۔

اس طرح 25 مارچ سے جاری آپریشنز میں مرنے والوں کی تعداد 87 جب کہ حراست میں لیے جانے والوں کی تعداد 600 سے تجاوز کر گئی ہے۔

حکام ملک میں پُر  تشدد واقعات  میں دوبارہ سے تیزی آنے  میں  مارا سلواتروچا (MS13) گینگ کو ذمہ دار ٹھہرا رہے ہیں۔

دوسری جانب بوکیل نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اپنے بیان میں کہا کہ انہوں نے ملک میں عوامی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے سخت اقدامات کیے ہیں۔

"ملک میں  دھنگا فساد مچانے والے اور ان کے  شراکت دار سورج کی روشنی کی ایک کرن تک  نہیں دیکھ پائیں گے۔"



متعللقہ خبریں