میکسیکو : مرغوں کی لڑائی میں فائرنگ،19 افراد ہلاک

میکسیکو میں صوبائی اٹارنی جنرل کے دفتر کے مطابق گزشتہ روز ملک کے وسطی حصے میں ایک خونریز واقعے میں انیس افراد کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا گیا

1803216
میکسیکو : مرغوں کی لڑائی میں فائرنگ،19 افراد ہلاک

میکسیکو میں صوبائی اٹارنی جنرل کے دفتر کے مطابق گزشتہ روز ملک کے وسطی حصے میں ایک خونریز واقعے میں انیس افراد کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا گیا۔

یہ ہلاکتیں صوبہ میچوآکان کے شہر لاس تیناخاس میں جاری ایک اجتماع کے شرکا پر رات گئے کیے گئے مسلح حملے کے نتیجے میں ہوئیں۔

اٹارنی جنرل کے دفتر کے مطابق انیس ہلاک شدگان میں سے سولہ مرد تھے اور باقی تین خواتین تھیں۔



متعللقہ خبریں