جی ۔ 7 ممالک کا روس پر مکمل مالی پابدیاں عائد کرنے کا عزم

"ہم روس پر زور دیتے ہیں کہ وہ یوکرین کے تمام علاقوں سے اپنی فوجی افواج اور ساز و سامان واپس لے لے

1802043
جی ۔ 7 ممالک کا روس پر مکمل مالی پابدیاں عائد کرنے کا عزم

G7 ممالک کے رہنماؤں نے روس کے خلاف اقتصادی اور مالی پابندیوں کو مکمل طور پر نافذ کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں منعقدہ سربراہی اجلاس کے بعد جی 7 ممالک کے رہنماؤں نے مشترکہ بیان جاری کیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ "ہم روس پر زور دیتے ہیں کہ وہ یوکرین کے تمام علاقوں سے اپنی فوجی افواج اور ساز و سامان واپس لے۔"

ہسپتالوں اور سکولوں سمیت شہریوں کے بنیادی ڈھانچے پر تباہ کن حملوں کی مذمت کرتے ہوئے بیان میں کہا گیا ہے کہ روسی افواج کو آبادی کے انخلاء کے لیے محفوظ راستہ فراہم کرنا چاہیے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ جارحیت کے معماروں اور حامیوں بشمول روسی صدر پوتن اور بیلاروس کے  صدر  الیگزینڈر لوکاشینکو کی حکومت کو ان کے اقدامات کے لیے جوابدہ ٹھہرانے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی جائیگی، اور اس مقصد کے لیے اتحادیوں کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔

اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ ضرورت پڑنے پر وہ اضافی اقدامات پر عمل درآمد کے لیے تیار ہے، بیان میں خبردار کیا گیا کہ روس کو ایسی تمام سرگرمیوں سے باز رہنا چاہیے جس سے جوہری تنصیبات کو خطرہ لاحق ہو، اور کیمیائی، حیاتیاتی اور جوہری ہتھیاروں یا متعلقہ مواد کا استعمال نہ کیا جائے۔

یہ یاد دلاتے ہوئے کہ جنگ عالمی غذائی تحفظ کو خطرے میں ڈالتی ہے، بیان میں کہا گیا کہ صورتحال پر گہری نظر رکھی جائے گی اور خوراک کے بحران کو روکنے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔

G7 گروپ جرمنی، امریکہ ، برطانیہ، کینیڈا، فرانس، اٹلی اور جاپان، اور یورپی یونین  پر مشتمل ہے۔



متعللقہ خبریں