شمالی کوریا نے کسی نا معلوم مقام سے میزائل تجربہ کیا ہے: جنوبی کوریا

یان ہاپ خبر ایجنسی کے مطابق، جنوبی کوریائی فوج نے بیان میں کہا ہے کہ  اس بارے میں معلوم نہیں کہ آیا یہ بلاسٹک میزائل تھا کہ نہیں اور اس کی مسافت کتنی تھی

1801281
شمالی کوریا نے کسی نا معلوم مقام سے میزائل تجربہ کیا ہے: جنوبی کوریا

جنوبی کوریا  کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا نے کسی نا معلوم سمندری مقام  سے میزائل تجربہ کیا ہے۔

یان ہاپ خبر ایجنسی کے مطابق، جنوبی کوریائی فوج نے بیان میں کہا ہے کہ  اس بارے میں معلوم نہیں کہ آیا یہ بلاسٹک میزائل تھا کہ نہیں اور اس کی مسافت کتنی تھی۔

جاپانی وزارت دفاع نے بھی اس بارے میں امکان ظاہر کیا ہے کہ شمالی کوریا نے بلاسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہو۔

جنوبی کوریا کے ایک فوجی عہدے دار نے کہا ہے کہ سولہ مارچ کے ناکام بلاسٹک میزائل تجربے کے بعد  ہم شمالی کوریا  کی سرگرمیوں کا قریبی تعاقب کر رہے ہیں۔

 

 

 



متعللقہ خبریں