روس نے امریکی سفارت کاروں کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ کر لیا

روس نے گزشتہ روز اعلان کیا کہ امریکہ کی جانب سے رواں ماہ اقوام متحدہ میں روسی سفارتکاروں کی بے دخلی کے جواب میں ہم امریکی سفارتکاروں کو ملک سے نکال رہے ہیں

1801129
روس نے امریکی سفارت کاروں کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ کر لیا

روس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے امریکی سفارتکاروں کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

خبر کے مطابق، روس نے گزشتہ روز اعلان کیا کہ امریکہ کی جانب سے رواں ماہ اقوام متحدہ میں روسی سفارتکاروں کی بے دخلی کے جواب میں ہم امریکی سفارتکاروں کو ملک سے نکال رہے ہیں۔

 روسی وزارت خارجہ نے 23 مارچ کو ملک بدر ہونے والے امریکی سفارتکاروں کی فہرست اور ایک نوٹ امریکی سفارتی مشن کے سربراہ کے حوالے کیا۔

 اس نوٹ میں لکھا ہوا تھا کہ امریکی سفارتکاروں کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ واشنگٹن کی جانب سے نیویارک میں اقوام متحدہ میں روسی سفارت کاروں کی بے دخلی کے ردعمل میں کیا گیا ہے۔

اس کے  علاوہ روسی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا  ہےکہ روس کے خلاف امریکہ کی طرف سے کسی بھی دشمنانہ کارروائی کا پرعزم اور مناسب جواب دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ یوکرین میں جاری جنگ کی وجہ سے امریکہ نے رواں ماہ اقوام متحدہ میں روسی سفارتی مشن کے 12 ارکان کو  جاسوسی کے الزام میں ملک بدر کیا تھا۔



متعللقہ خبریں