حادثے کے شکار طیارے سے بچنے والے مسافروں کی امید معدوم ہے: چینی حکام

چائنا ایسٹرن ایئر لائن کے گزشتہ روز حادثے کا شکار ہو جانے والے مسافر طیارے کا ملبہ جمع کرنے کا کام جاری ہے

1800057
حادثے کے شکار طیارے  سے بچنے والے مسافروں کی امید معدوم ہے: چینی حکام

چائنا ایسٹرن ایئر لائن کے گزشتہ روز حادثے کا شکار ہو جانے والے مسافر طیارے کا ملبہ جمع کرنے کا کام جاری ہے۔

یہ مسافر طیارہ دوران پرواز ناقابل فہم وجوہات کے باعث تباہ ہو کر ایک پہاڑی علاقے میں جا گرا تھا جس میں 132 افراد سوار تھے۔

اس بوئنگ طیارے میں سوار افراد میں سے کسی کے بھی زندہ بچنے کی کوئی امید نہیں ہے۔

چائنا ایسٹرن ایئر لائن کا یہ مسافر طیارہ چینی شہر ووژو کے قریب تباہ ہوا تھا۔

یہ پرواز صوبے یُو نان سے شروع ہو کر مشرقی ساحلی علاقے کے صنعتی مرکز گوانگ ژو جا رہی تھی۔



متعللقہ خبریں