نیوزی لینڈ میں طوفان،کشتی ڈوبنے سے 4 افراد ہلاک

طوفان کے سبب ملک کے سب سے بڑے شہر آک لینڈ میں افراتفری دیکھنے میں آئی اور قریبی سمندر میں ماہی گیروں کی ایک بڑی کشتی بھی ڈوب گئی جس میں سوار چار افراد ہلاک ہو گئے

1799008
نیوزی لینڈ میں طوفان،کشتی ڈوبنے سے 4 افراد ہلاک

نیوزی لینڈ کے شمالی جزیرے کو آج  ایک شدید طوفان نے اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے ۔

اس طوفان کے سبب ملک کے سب سے بڑے شہر آک لینڈ میں افراتفری دیکھنے میں آئی اور قریبی سمندر میں ماہی گیروں کی ایک بڑی کشتی بھی ڈوب گئی۔

اس کشتی کے ڈوب جانے کے نتیجے میں چار افراد ہلاک ہو گئے جن کی نعشیں تلاش کر لی گئی ہیں البتہ ایک شخص ابھی تک لاپتہ ہے۔

اس طوفان کے ساتھ آک لینڈ اور دیگر شہروں میں شدید بارشیں بھی ہوئیں۔

بتایا گیا ہے کہ ایک گھنٹے میں وہاں اتنی زیادہ بارش ہوئی جتنی عموماﹰ پورے مہینے میں ہوتی ہے۔



متعللقہ خبریں