1915 چناق قلعہ پل کا عالمی پریس میں چرچا

"ترکی نے یورپ اور ایشیا کے درمیان ریکارڈ توڑ پل کھول دیا"

1798437
1915 چناق قلعہ پل کا عالمی پریس میں چرچا
canakkale kopru.jpg
erdogan canakkale kopru.JPG

1915 چناق قلعہ  پل کا افتتاح، جو ایشیا اور یورپ کو ملاتا ہے، کی عالمی پریس میں  وسیع بازگشت سنائی دی ۔

امریکی سی این این ٹریول ویب سائٹ کی سرخی تھی "ترکی نے یورپ اور ایشیا کے درمیان ریکارڈ توڑ پل کھول دیا"۔

خبروں میں اس بات پر زور دیا گیا کہ صدر رجب طیب ایردوان نے 2002 سے ہوائی اڈوں سے لے کر ریلوے تک، سرنگوں سے لے کر باسفورس پلوں تک کے بہت سے منصوبوں کو عملی جامہ پہنایا ہے۔

خبروں میں یہ نوٹ کیا گیا ہے کہ اس پل کو "دنیا کا سب سے طویل درمیانی اسپین پل" کا اعزاز حاصل ہے۔

امریکن ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کی خبر رساں ایجنسی نے "1915 چناق قلعہ  پل" کے افتتاح پتر یہ جلی سرخی لگائی ہے"ترکی نے ایشیا اور یورپ کو ملانے والا ایک بڑا پل تعمیر کردیا"۔

اے بی سی نیوز ٹیلی ویژن چینل نے اس بات پر زور دیا کہ پل کا فن تعمیر علامتوں سے بھرا ہوا ہے۔خبر میں بتایا گیا کہ پل کا 2023 میٹر درمیانی وقفہ، جس میں ترکی کے پرچم کے رنگ بھی ہیں، جمہوریہ کی 100 ویں سالگرہ کی علامت ہے۔

برطانوی اخبار دی انڈیپنڈنٹ نے اس خبر کو وسیع کوریج دی جس کا عنوان تھا "ترکی نے یورپ اور ایشیا کو ملانے والا ایک بہت بڑا پل بنایا ہے"۔

فرانسیسی اخبار Sud-Ouest نے "دنیا کا سب سے طویل معلق پل ترکی میں کھول دیا گیا" کی سرخی کے ساتھ خبر دی۔

L'Express اخبار نے کہا، "دنیا کے سب سے طویل معلق پل کا افتتاح چناق قلعہ فتح کی 107 ویں سالگرہ کے موقع پر کیا گیا۔"

"بیجنگ جرنل" اخبار نے اعلان کیا کہ پل کے ٹرانزٹ ٹائم کو 1 گھنٹہ سے گھٹا کر 6 منٹ کرنے سے توانائی کی کھپت اور کاربن کے اخراج کی مد میں سالانہ 415 ملین یورو کی بچت ہوگی۔



متعللقہ خبریں