یوکرین: روس مسلح افواج لاجسٹک مسائل کا سامنا کر رہی ہیں

قابض فوجیں حملے کی صلاحیت سے محروم ہو چکی ہیں اور انہیں ہر سمت سے روک دیا گیا ہے: یوکرین جنرل اسٹاف ہیڈ کوارٹر

1797725
یوکرین: روس مسلح افواج لاجسٹک مسائل کا سامنا کر رہی ہیں

یوکرین نے کہا ہے کہ روس مسلح افواج سنجیدہ سطح پر لاجسٹک مسائل کا سامنا کر رہی ہیں۔

یوکرین جنرل اسٹاف ہیڈ کوارٹر نے 24 فروری کو یوکرین کے خلاف شروع کئے گئے حملوں کے بارے میں جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ روسی فوجی یونٹیں  حملے کے امکانات سے  بڑے پیمانے پر محروم ہو چکی ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ "قابض فوجیں حملے کی صلاحیت سے محروم ہو چکی ہیں اور انہیں ہر سمت سے روک دیا گیا ہے۔ دشمن لاجسٹک کے معاملے میں مسائل کا سامنا کر رہا ہے اور مستقل جانی نقصان برداشت کر رہا ہے"۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ" روسی فوجی مقامی عوام کے خلاف جنگی جرائم  کا ارتکاب کر رہے ہیں"۔



متعللقہ خبریں