بائیڈن۔ ہم یوکیرین کو امریکی فوجی دستے نہیں بھیجیں گے

یوکرین پرروس کے حملے کے بعد امریکہ اوردیگرممالک نے روس سے نئی پابندیاں عائد کی ہیں

1794299
بائیڈن۔ ہم  یوکیرین کو امریکی فوجی دستے نہیں بھیجیں گے

امریکی صدرجوبائیڈن نے کہا ہے کہ امریکہ روس سے براہ راست جنگ کے لئے اپنی فوج یوکرین نہیں بھیجے گا۔

صدرجوبائیڈن نے اپنے  بیان میں کہا کہ یوکرین میں امریکی فوجی بھیجنے کا مطلب تیسری عالمی جنگ ہوگا۔براہ راست تصادم سے بچاؤ  کے لئے امریکی فوجی یوکرین  روانہ نہیں کیے جائینگے۔

لیکن اس کے ساتھ ساتھ ان کا کہنا تھا  کہ ہم نیٹو کا مکمل طاقت کے ساتھ دفاع کریں گے ۔

امریکی صدراس سے قبل بھی واضح کرچکے ہیں کہ یوکرین میں امریکی فوجی بھیجنے کی کوئی تجویز زیرغورنہیں ہے۔یوکرین پرروس کے حملے کے بعد امریکہ اوردیگرممالک نے روس سے نئی پابندیاں عائد کی ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ چند روز میں بائیڈن انتظامیہ نے روس اورروسی صدرولادی میرپوٹن کیخلاف خلاف سخت پابندیاں لگائی ہیں۔

 



متعللقہ خبریں