سی آئی اے: روس یوکرین کے خلاف کیمیائی اسلحہ استعمال کر سکتا ہے

روس قبل ازیں دیگر مقامات پر کیمیائی اسلحے کا استعمال کر چکا ہے اور یوکرین میں بھی کر سکتا ہے: ولئیم برنز

1793922
سی آئی اے: روس یوکرین کے خلاف کیمیائی اسلحہ استعمال کر سکتا ہے

امریکہ کی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے ڈائریکٹر ولئیم برنز نے کہا ہے کہ روس قبل ازیں دیگر مقامات پر کیمیائی اسلحے کا استعمال کر چکا ہے اور یوکرین میں بھی کر سکتا ہے۔

ولئیم برنز نے امریکہ سینٹ کی "عالمی خطرات" نامی نشست میں شرکت کی۔

خاص طور پر روس۔ یوکرین جنگ کے جائزے پر مبنی مذکورہ نشست سے خطاب میں برنز نے کہا ہے کہ روس کے صدر ولادی میر پوتن یوکرین کے معاملے میں مشکل میں ہیں اور جنگ ان کی مرضی کے مطابق نہیں جا رہی۔

انہوں نے کہا ہے کہ اس جنگ کا ایک پہلو انفارمیشن جنگ ہے اور پوتن انفارمیشن جنگ میں شکست کھا چکے ہیں۔

اس سوال کے جواب میں کہ آیا روس یوکرین میں کیمیائی اسلحے کا استعمال کرے گا یا نہیں؟ برنز نے کہا ہے کہ "کیمیائی اسلحے کا استعمال روس کی جنگی چالوں میں شامل ہے۔ انہوں نے اس اسلحے کو اپنے شہریوں کے خلاف استعمال کیا اور شام میں اس کے استعمال کی حوصلہ افزائی کی لہٰذا ہم اس صورتحال کو سنجیدگی سے لے رہے ہیں"۔

ولئیم برنز نے کہا ہے کہ " کیمیائی اسلحہ یوکرین نہیں روس کے پاس ہے"۔

واضح رہے کہ روس نے 24 فروری کو یوکرین پر حملہ کر دیا تھا۔



متعللقہ خبریں