روسی طیاروں کے لیے امریکی فضائی حدود بند کر دی ہے:بائیڈن

صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ کوشش کریں گے امریکی پابندیوں سے روسی معیشت کو نقصان پہنچےچھ روز قبل پوتن نے آزاد دنیا کی بنیادیں ہلانے کی کوشش کی ہے

1788192
روسی طیاروں کے لیے امریکی فضائی حدود بند کر دی ہے:بائیڈن

 امریکہ نے روسی طیاروں کیلئے فضائی حدود بند کر دیں ہیں۔

 صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ کوشش کریں گے امریکی پابندیوں سے روسی معیشت کو نقصان پہنچےچھ روز قبل پوتن نے آزاد دنیا کی بنیادیں ہلانے کی کوشش کی ہے۔

اُن کا خیال تھا کہ یورپ اور نیٹو اس پر ردعمل نہیں دیں گے، اب پوتن دنیا میں تنہا ہو چکے ہیں ۔

امریکی صدر جوبائیڈن نے سٹیٹ آف دی یونین خطاب میں کہا کہ آمر جب سبق نہیں سیکھتے توافراتفری پھیلاتےہیں، ہم نے اپنی تاریخ سے یہی سبق سیکھا ہے، 6 روز قبل پوتن نے آزاد دنیا کی بنیادیں ہلانے کی کوشش کی مگر امریکہ یوکرین کی حکومت اورعوام کے ساتھ ہے۔

انہوں نے کہا کہ پوتن نے یورپ کو تقسیم کرنےکی کوشش کی، ہم جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں، پوتن سمجھتےہیں وہ ہماری صفوں میں تفریق پیدا کرسکتےہیں، روسی صدر کا یوکرین پر حملہ کرنا سوچا سمجھا منصوبہ تھا۔

روسی صدرسمجھتے ہیں یورپ اور نیٹو اس پرردعمل نہیں دیں گے، روسی کرنسی روبل اپنی 40 فیصد قدر کھو چکی ہے، آج سے تمام روسی طیاروں کے لیےامریکی فضائی حدود بند کردی گئیں، امریکہ اور اتحادی پوری طاقت سےاپنی سرحدوں کی حفاظت کریں گے۔

جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ ولادی میر پوتن نے سیاسی کوششوں کو مسترد کیا، جمہوریت اور آمریت کی جنگ میں جمہوریت کی جیت ہوتی ہے، کوشش کریں گے امریکی پابندیوں سے روسی معیشت کونقصان پہنچے، کانگریس یوکرین کےلیے اسلحہ اور امداد کی منظوری دے، یوکرین کےعوام بڑے حوصلے کے ساتھ لڑ رہے ہیں، روس کے جھوٹ کا مقابلہ سچ کے ساتھ کیا، نیٹو ممالک کے دفاع کے لیے امریکی افواج کو متحرک کر دیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں