ہم میں سے کوئی بھی وقار سے محروم نہیں ہوا: موناسٹریوسکائی

ملک کے دفاع میں مصروف ہر کوئی دن رات کے فرق سے اور وقت کے احساس سے محروم ہو چکا ہے لیکن کوئی بھی وقار کے احساس سے محروم نہیں ہوا: موناسٹریوسکائی

1787533
ہم میں سے کوئی بھی وقار سے محروم نہیں ہوا:  موناسٹریوسکائی

یوکرین کے وزیر داخلہ ڈینس موناسٹریوسکائی نے کہا ہے کہ ملکی صورتحال بتدریج خراب ہو رہی ہے۔

موناسٹریوسکائی نے اخباری نمائندوں کے لئے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "ملک کے دفاع میں مصروف ہر کوئی دن رات کے فرق سے اور وقت کے احساس سے محروم ہو چکا ہے لیکن کوئی بھی وقار کے احساس سے محروم نہیں ہوا"۔

پانچ روز قبل روسی حملوں کے آغاز کی طرف اشارہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ ملک کے جنوب اور مشرق میں جھڑپیں جاری ہیں۔ قومی پولیس یونٹوں سمیت ہر کوئی جنگ لڑ رہا ہے۔ پولیس کے مورچے چھوڑنے سے متعلق خبریں غلط ہیں۔

وزیر داخلہ ڈینس موناسٹریوسکائی نے کہا ہے کہ " میں پوری سچائی کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ ملکی دفاع میں مصروف ہر کوئی دن رات کے فرق سے اور وقت کے احساس سے محروم ہو چکا ہے لیکن کوئی بھی وقار کے احساس سے محروم نہیں ہوا"۔

 



متعللقہ خبریں