انڈونیشیا، زلزلے سے اموات اور زخمیوں کی تعداد میں اضافہ

سماٹرا جزیرے کے شمال میں کل آنے والے زلزلے کی وجہ سے منہدم ہونے والی عمارت کے ملبے تلے آنے والےلوگوں کی تلاش جاری ہے

1785965
انڈونیشیا، زلزلے سے اموات اور زخمیوں کی تعداد میں اضافہ

انڈونیشیا  کے جزیرہ سماٹرا میں  پیش آنے والے 6.2 کی شدت کے زلزلے میں اموات کی تعداد 8 جبکہ زخمیوں کی تعداد 86 تک  ہو گئی ہے۔

نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ ایجنسی کے ترجمان عبدالمہری نے اعلان کیا کہ سماٹرا جزیرے کے شمال میں کل آنے والے زلزلے کی وجہ سے منہدم ہونے والی عمارت کے ملبے تلے آنے والےلوگوں کی تلاش جاری ہے۔

عبدالمہری کا کہنا ہے کہ زلزلے میں اب تک شناخت ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 8 اور زخمیوں کی تعداد 86 ہو گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ زلزلے میں کم از کم 435 مکانات اور عمارتوں کو نقصان پہنچا اور 6000 سے زائد افراد کو نقل مکانی کرنی پڑی ہے۔

حکام کا کہنا  ہے کہ زلزلے سے علاقے میں  لینڈ سلائئڈنگکا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں