روس نے جنگ چنی جو کہ ایک جارحانہ اقدام ہے: نیٹو

روس کے یوکرین پر حملے کے بعد نیٹو کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ روس کا یہ حملہ ایک آزاد اور خود مختار ریاست پر بلاجواز اور اشتعال انگیز حملہ ہے

1784633
روس نے جنگ چنی جو کہ ایک جارحانہ اقدام ہے: نیٹو

نیٹو سیکریٹری جنرل ژانز اسٹولٹن برگ نے کہا ہے کہ روس نے ہماری تمام سفارتی کوششوں کے باوجود جنگ کا راستہ منتخب کیا ہے جس نے لا تعداد یوکرینی شہریوں کی زندگی کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔

روس کے یوکرین پر حملے کے بعد نیٹو کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ روس کا یہ حملہ ایک آزاد اور خود مختار ریاست پر بلاجواز اور اشتعال انگیز حملہ ہے۔

ہماری انتھک سفارتی کوشش اور انتباہ کے باوجود روس نے اشتعال کا راستہ چنا ہے جو بین الاقوامی قانون کی شدید خلاف ورزی اور یورو اٹلانٹک سلامتی کیلئے ایک خطرہ ہے۔

انہوں نے روس سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر اپنا یہ حملہ روک کر اپنی افواج کو واپس بلائے اور ایک آزاد اور خود مختار یوکرین کی سالمیت اور اس کی سرحدی حدود کا احترام کرے۔

انہوں نے اعلان کیا کہ نیٹو، اتحادی مل کر اس کا جواب دینے کیلئے مشاورت جاری رکھیں گے۔



متعللقہ خبریں