اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا اجلاس: یوکرائن پر حملے کی مذمت

اجلاس شروع ہوتے ہی روس کے صدر ولادی میر پوتن کا دونباس پر فوجی آپریشن شروع کروانا ناقابل قبول ہے: سلامتی کونسل

1784392
اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا اجلاس: یوکرائن پر حملے کی مذمت

یوکرائن کے وزیر خارجہ دمائترو کولیبا کی طلب پر امریکہ کے شہر نیو یارک میں دوسری دفعہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں رکن ممالک کی اکثریت نے روس کے یوکرائن پر حملے کی مذمت کی اور اسے بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے اصولوں کی توہین قرار دیا ہے۔

سلامتی کونسل  کے اراکین نے کہا ہے کہ اجلاس شروع ہوتے ہی روس کے صدر ولادی میر پوتن کا دونباس پر فوجی آپریشن شروع کروانا ناقابل قبول ہے۔

یورپی سلامتی و تعاون کمیٹی OSCE نے بھی روس کے یوکرائن پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

او ایس سی ای نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ " یوکرائن کے خلاف  حملہ نہ صرف لاکھوں انسانوں کی زندگیوں کے لئے خطرہ ہے  بلکہ بین الاقوامی قانون اور روس کی یقین دہانیوں کی بھی سخت خلاف ورزی  ہے۔ ہم روس سے اپیل کرتے ہیں کہ فوری طور پر تمام فوجی کاروائیوں کو روکا جائے"۔



متعللقہ خبریں