صدر پوتن کا قوم سے خطاب: ملکی مفادات پر کوئی سودے بازی نہیں کی جائے گی

روس سفارتی حل کی تلاش کے لئے تیار ہے لیکن ملکی مفادات اور سلامتی پر کوئی سودے بازی نہیں کی جا سکتی: صدر ولادی میر پوتن

1783571
صدر پوتن کا قوم سے خطاب: ملکی مفادات پر کوئی سودے بازی نہیں کی جائے گی

روس کے صدر ولادی میر پوتن نے کہا ہے کہ ملکی مفادات سے ہم آہنگی اور شہریوں کی سلامتی کی یقین دہانی کی شرط کے ساتھ ہمارے دروازے ڈائیلاگ اور ڈپلومیسی کے لئے ہمیشہ کھُلے ہیں۔

یومِ محافظینِ وطن کے موقع پر صدر پوتن نے قوم سے خطاب کیا۔

خطاب میں انہوں نے کہا ہے کہ "روس سفارتی حل کی تلاش کے لئے تیار ہے لیکن ملکی مفادات اور سلامتی پر کوئی سودے بازی نہیں کی جا سکتی۔ اس وجہ سے ہم، فوجی اور بحری بیڑے کی سرگرمیوں میں اضافہ کرنا، انہیں وسعت دینا، جدید ٹیکنالوجی سے لیس کرنا اور بہتر سے بہتر بنانا جاری رکھیں گے"۔

پوتن نے کہا ہے کہ "ملک کو نیٹو کی طرف سے، فوجی کاروائیوں اور اسلحہ کنٹرول سسٹموں میں، نرمی جیسے خطرات کا سامنا ہے۔ بین الاقوامی صورتحال کی مشکلات، اسلحہ کنٹرول سسٹموں میں نرمی یا پھر نیٹو بلاک کی فوجی کاروائیوں جیسے مسائل کے پیدا کردہ خطرات کو ہم بخوبی دیکھ رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ روس کی، تمام ممالک کے قابل اعتبار تحفظ کے ضامن، مساوی اور متحد سکیورٹی سسٹم کے قیام کی، اپیلوں کا بھی کوئی جواب نہیں دیا گیا"۔

صدر پوتن نے روس مسلح افواج کو سراہا اور کہا ہے کہ فوج جنگ کے لئے تیار ہے اور مجھے یقین ہے کہ فوج ملکی مفادات کا مکمل دفاع کرے گی۔

واضح رہے کہ صدر ولادی میر پوتن نے ایک روز قبل نام نہاد" عوامی جمہوریہ دونیتسک اور عوامی جمہوریہ لوہانسک " کی آزادی کو تسلیم کرنے پر مبنی ڈیکلیریشن پر دستخط کر دئیے تھے۔



متعللقہ خبریں