جاپان،کینیڈا اور آسٹریلیا نے بھی روس پر پابندیاں عائد کر دیں

امریکہ اور برطانیہ کی جانب سے روس پر پابندی کے بعد اب  کینیڈا،جاپان اور آسٹریلیا نے بھی روس پر پابندیاں عائد کر دیں ہیں

1783713
جاپان،کینیڈا اور آسٹریلیا نے بھی روس پر پابندیاں عائد کر دیں

روس اور یوکرین کی کشیدگی کے باعث جاپان، کینِڈا اور آسٹریلیا نے بھی روس پر پابندیاں عائد کر دیں۔

خبر کے مطابق، امریکہ اور برطانیہ کی جانب سے روس پر پابندی کے بعد اب  کینیڈا،جاپان اور آسٹریلیا نے بھی روس پر پابندیاں عائد کر دیں۔

جاپان کے وزیر اعظم فومیوکی شی دہ نے پابندیوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جاپان میں روسی بانڈز کے اجرا پر پابندی لگائی جا رہی ہے اور کچھ روسی شہریوں کے اثاثے بھی منجمد کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ روس نے یوکرین کی سالمیت کو نقصان پہنچایا ہے جو عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

جاپان ان اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے روس سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ سفارتی بات چیت کی طرف واپس آئے۔

 دوسری جانب آسٹریلیا نے بھی روس پر پابندیاں لگانے کا اعلان کر دیا۔

آسٹریلیا کی سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس کے بعد آسٹریلوی وزیر اعظم اسکاٹ موریسن نے کہا کہ دیگر ممالک کے ساتھ روس کے متنازعہ اقدامات کے خلاف کھڑے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ روسی فوجیوں کی مشرقی یوکرین میں نقل وحرکت حملہ ہے اور آسٹریلیا کی جانب سے ان تمام افراد پر پابندی لگائی گئی ہے جن پر امریکہ نے پابندی عائد کی ہے۔



متعللقہ خبریں