برازیل میں سیلابی ریلوں کی تباہ کاریاں،ہلاکتوں کی تعداد 152 ہو گئی

برازیل کے شہر پیٹروپولس میں سیلابی ریلوں اور مٹی کے تودوں کے گرنے سے ہونے والی تباہی میں تقریباً 152 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جب کہ 191 اب بھی لاپتہ ہیں

1781630
برازیل میں سیلابی ریلوں کی تباہ کاریاں،ہلاکتوں کی تعداد 152 ہو گئی

برازیل کے شہر پیٹروپولس میں سیلابی ریلوں اور مٹی کے تودوں کے گرنے سے ہونے والی تباہی میں تقریباً 152 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جب کہ 191 اب بھی لاپتہ ہیں۔

خراب موسم کا سلسلہ علاقے میں گزشتہ چار روز سے جاری ہے اور شدید بارش کے بعد مٹی کے تودے گرنے میں ہلاک ہونے والوں میں 27 بچے اور کم عمر بھی شامل ہیں۔

گزشتہ منگل کے دن برازیل کے شہر ریو ڈی جنیریو کے شمال میں واقع اس سیاحتی مقام پر فروری کے پورے مہینے کی اوسط سے زیادہ بارش ایک ہی دن میں ہوئی تھی۔

گزشتہ روز امدادی ٹیموں کو اس وقت کئی بار اپنا کام روکنا پڑا جب انھیں غیر معمولی موسلا دھار بارش کا سامنا کرنا پڑا۔

حکام کا کہنا ہے کہ اب کسی کے زندہ بچ جانے کی امید بہت کم ہے۔

اس وقت بھی لاپتہ افراد کی تلاش کا کام جاری ہے لیکن ایسے علاقے جہاں اب بھی صورت حال غیر مستحکم ہے وہاں پر دستی اوزاروں اور برقی آریوں کی مدد لی جا رہی ہے۔



متعللقہ خبریں