امریکی سیکرٹری خارجہ کی روس کے ممکنہ حملوں پر کئی ایک قیاس آرائیاں، روس کا سخت جواب

روس یوکرین کے بعض گروپوں کو نشانہ بنائے گا

1780807
امریکی سیکرٹری خارجہ کی روس کے ممکنہ حملوں پر کئی ایک قیاس آرائیاں، روس کا سخت جواب

امریکی وزیر ِ خارجہ انتھونی بلنکن  کا کہنا ہے  کہ روس  یوکیرین پر قبضہ کرنے کے  لیے کسی جعلی دہشت گرد حملے، کیمیاوی  حملے یا پھر  شہریوں پر ڈراؤن حملے کے جواز کو  پیش کر سکتا ہے۔

انتھونی بلنکن نے  اقوام متحدہ  کی سلامتی کونسل سے خطاب میں   کہا کہ روس   کی یوکیرین کے برخلاف جارحیت امن و سلامتی کے لیے خطرہ تشکیل دے رہی ہے۔

روس کے آئندہ کے ایام میں یوکیرین پر حملے کی تیاری میں ہونے  کا دعوی کرنے والے بلنکن نے  بتایا کہ ’’ روس اس حملے کے لیے حیلے بہانوں کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔یہ یوکرین کی حکومت پر تشدد کا الزام، روس کے خلاف ایک جعلی دہشت گرد حملہ یا پھر  شہریوں پر من گھڑت ڈرون حملہ ہو سکتا ہے،  روس ان  کاروائیوں کو  نسلی صفائی  یا نسل کشی کے طور پر بیان کر سکتا ہے۔

بلنکن نے کہا کہ اگر روس یوکرین پر حملہ کرتا ہے تو وہ میزائل اور بم استعمال کر سکتا ہے یا پھر یہ  سائبر حملے کی  صورت میں بھی ممکن  ہے۔"ہمیں اطلاع ملی ہے کہ روس یوکرین کے بعض گروپوں کو نشانہ بنائے گا۔"

انہوں  نے بتایا کہ "میں یہاں جنگ شروع کرنے کے لیے نہیں بلکہ روکنے کے لیے آیا ہوں۔  میں روس سے ایک بار پھر سفارت کاری کا انتخاب کرنے کا مطالبہ کرتا ہوں۔

روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ورشینن نے ان الزامات کی تردید کی کہ ان کا ملک یوکرین پر حملہ کرنے کے لیے بہانہ بنائے گا، اور کہا کہ مغربی ممالک کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو "بے بنیاد الزامات" کے ساتھ کسی سرکس  میں تبدیل نہیں کرنا چاہیے۔

انہوں نے  اپنی تقریر میں مغربی ممالک پر "قیاس آرائیاں" کرنے کا الزام عائد کیا۔

ورشینن نے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن کا یہ الزام کہ روس یوکرین پر حملے کے لیے بہانے بنائے گا، باعث ِ افسوس ہےمغربی ممالک نے  "بے بنیاد الزامات" کے ساتھ اقوام متحدہ کو کسی سرکس کے کھیل میں بدل دیا  ہے جس پر انہیں  سخت ندامت کا سامنا کرنا پڑے گا۔


 



متعللقہ خبریں