پینٹاگون: ہم نہیں مانتے کہ پوتن نے ابھی حملے کا حمتی فیصلہ نہیں کیا

ابھی بھی ڈپلومیسی کے لئے موقع موجود ہے۔ ہمیں اس پر یقین نہیں ہے کہ تاحال قبضے کا حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا: جان کربی

1778826
پینٹاگون: ہم نہیں مانتے کہ پوتن نے ابھی حملے کا حمتی فیصلہ نہیں کیا

امریکہ وزارت دفاع 'پینٹاگون' کے ترجمان جان کِربی نے کہا ہے کہ ہمارے لئے یہ بات قابلِ اعتبار نہیں ہے کہ ایک طرف تو روس یوکرائن کی سرحد پر فوجی صلاحیت میں اضافہ کر رہا ہے لیکن دوسری طرف یہ کہا جائے کہ صدر ولادی میر پوتن نے تاحال قبضے کا حتمی فیصلہ نہیں کیا۔

جان کِربی نے معمول کی پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ روس نے حالیہ 24 گھنٹوں میں یوکرائن کی ساتھ سرحدی علاقوں اور بیلاروس میں فوجوں کی تعداد میں اضافہ کر دیا ہے۔ جنوب میں بھی بعض مقامات پر نقل و حرکت دیکھنے میں آئی ہے۔ روس نے بحیرہ اسود میں موجود بحری بیڑے کو بھی بعض مشقیں کروائی ہیں۔

کربی نے کہا ہے کہ وہ، مخصوص یونٹوں کی نقل و حرکت سے متعلق معلومات کی، تفصیل میں نہیں جائیں گے تاہم یہ ضرور کہیں گے کہ روسی فوج نے جنگ کی تیاریوں میں اضافہ کر دیا ہے اور پوتن کو حملے کی مزید ترجیحات فراہم کرنے کے لئے مصروفِ عمل ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا ہے کہ "ابھی بھی ڈپلومیسی کے لئے موقع موجود ہے۔ ہمیں اس پر یقین نہیں ہے کہ تاحال قبضے کا حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ ہم ہر روز مختلف اداروں سے سُن رہے ہیں کہ حملہ کسی بھی وارننگ کے بغیر اور کسی بھی دن شروع ہو سکتا ہے۔ جیسا کہ آپ نے قومی سلامتی کے مشیر جیک سولیوان کو سُنا گذشتہ ہفتے انہوں نے کھُلے الفاظ میں کہا تھا کہ بیجنگ اولمپکس ختم ہونے سے پہلے حملہ شروع ہو سکتا ہے۔ حتّیٰ کہ حملہ رواں ہفتے میں بھی ہو سکتا ہے۔ ہم اپنے پاس موجود معلومات کا یوکرائن سمیت اپنے اتحادیوں کے ساتھ تبادلہ کر رہے ہیں"۔



متعللقہ خبریں