"شمالی کوریا کا جوہری پروگرام"جنوبی کوریا،امریکہ اور جاپان بات چیت کریں گے

ہوائی کے صدر مقام ہونو لولو میں جاپان کے ایشیا پیسیفک امور کے ڈاریکٹر فونا کوشی تاکے ہیرو اور جنوبی کوریا کے جزیرہ نما کوریا کے خصوصی مندوب نوح  کیو ڈو کے ہمراہ ملاقات کریں گے

1774397
"شمالی کوریا کا جوہری پروگرام"جنوبی کوریا،امریکہ اور جاپان بات چیت کریں گے

امریکہ جاپان اور جنوبی کوریا شمالی کوریا کے جوہری پروگرام پر بات چیت کریں گے۔

امریکی امور خارجہ کے مطابق شمالی کوریا کے لیے امریکی مندوب سنگ کم ،شمالی کوریا کے بیلسیٹک میزائل تجربات کے بعد دس تا پندرہ فروری کے درمیان ہوائی کے صدر مقام ہونو لولو میں جاپان کے ایشیا پیسیفک امور کے ڈاریکٹر فونا کوشی تاکے ہیرو اور جنوبی کوریا کے جزیرہ نما کوریا کے خصوصی مندوب نوح  کیو ڈو کے ہمراہ ملاقات کریں گے۔

اس ملاقات میں شمالی کوریا کے جوہری پروگرام پر بات چیت ہوگی ۔

یاد رہے کہ شمالی کوریا نے تیس جنوری کو ہوا سونگ -12 قسم کے طویل مار بیلیسٹک میزائل کے ہمراہ سال رواں کے دوران سات میزائل تجربات کیے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں