کینیڈا:کورونا تدابیر کے خلاف مخالفین کا احتجاج،اوٹاوا میں ہنگامی حالت

کینیڈا میں کورونا کی وبا کے خلاف اقدامات کے مخالفین کا احتجاج اور مظاہروں کا سلسلہ شدت اختیار کر گیا ہےجس پر میئر جم واٹسن نے ہنگامی حالت کے نفاذ کا اعلان کر دیا ہے

1774690
کینیڈا:کورونا تدابیر کے خلاف مخالفین کا احتجاج،اوٹاوا میں ہنگامی حالت

کینیڈا میں کورونا کی وبا کے خلاف اقدامات کے مخالفین کا احتجاج اور مظاہروں کا سلسلہ شدت اختیار کر گیا ہے۔

دارالحکومت اوٹاوا کے میئر جم واٹسن نے اس صورت حال کو مقامی باشندوں کے لیے سنگین خطرہ قرار دیتے ہوئے ہنگامی حالت کے نفاذ کا اعلان کر دیا ہے۔

اوٹاوا کے وسط میں ٹرک ڈرائیوروں کی طرف سے متعدد سڑکوں کو سینکڑوں ٹرکوں کے ذریعے بلاک کر دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

 واضح رہے کہ کینیڈا بھر میں جنوری سے ٹرک ڈرائیوروں کے لیے کورونا ویکسینیشن لازمی قرار دیے جانے کے خلاف عام شہریوں اور ٹرک ڈرائیوروں کے مظاہرے جاری ہیں۔

یہ مظاہرے اب وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کی حکومت کی کورونا پالیسی کے خلاف احتجاج کی شکل اختیار کر چکے ہیں۔



متعللقہ خبریں