ہیٹی میں شدید بارشوں اور سیلاب سے روز مرہ کی زندگی متاثر

ملک میں ہونے والی شدید بارش نے تقریباً 2,600 خاندانوں کو عارضی پناہ لینے پر مجبور کیا

1771390
ہیٹی میں شدید بارشوں اور سیلاب سے روز مرہ کی زندگی متاثر

ہیٹی میں شدید بارشوں کے باعث کم از کم 3 مکانات تباہ ہو گئے اور تقریباً 2600مکانات زیرِ  آب آگئے۔

حکام نے بتایا کہ ملک میں ہونے والی شدید بارش نے تقریباً 2,600 خاندانوں کو عارضی پناہ لینے پر مجبور کیا۔

ملک کی سول پروٹیکشن ایجنسی نے کہا کہ سرد موسم ہیٹی کے شمالی اور جنوبی حصوں کو متاثر کر رہا ہے، تیز ہواؤں کے ساتھ کچھ علاقوں میں درخت اکھڑ گئے ہیں۔

ملک میں موسلا دھار بارش کے باعث ایک پاور سٹیشن بھی زیر آب آ گیا اور ایک پل گرنے سے علاقے میں ایک بستی تک آمدورفت درہم برہم ہو گئی۔



متعللقہ خبریں