امریکہ کی یو اے ای پر حوثیو ں کے میزائل حملے کی مذمت

یمن میں ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغیوں نے ملک پر بیلسٹک میزائل حملہ کیا تھا

1771049
امریکہ کی یو اے ای  پر حوثیو ں کے میزائل حملے کی مذمت

ریاستہائے متحدہ امریکہ کی وزارت خارجہ نے متحدہ عرب امارات کے خلاف یمن میں ایران کے حمایت یافتہ حوثیوں کے میزائل حملے کی مذمت کی ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک بیان میں کہا،

"ہم ابوظہبی پر حوثیوں کے تازہ ترین میزائل حملے کی مذمت کرتے ہیں۔"

پرائس نے کہا کہ جب اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ نے ​​خطے میں استحکام اور پل کی تعمیر کے لیے متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا تو حوثیوں نے شہریوں کو دھمکیاں دینے والے حملے جاری رکھے۔

گزشتہ روز متحدہ عرب امارات کی وزارت دفاع کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ یمن میں ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغیوں نے ملک پر بیلسٹک میزائل حملہ کیا اور میزائل حملے میں کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔ میزائلوں کو فضائی دفاعی نظام نے تباہ کر دیا تھا۔

 



متعللقہ خبریں