امریکہ میں برفانی طوفان،معمولات زندگی متاثر

نیویارک شہر میں اب تک 4 انچ برف پڑچکی اور 10 انچ تک کی برف باری کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے جبکہ لانگ آئی لینڈ میں 16 انچ تک برف پڑنے کی پیشگوئی کی گئی ہے

1770412
امریکہ میں برفانی طوفان،معمولات زندگی متاثر

امریکہ کی مشرقی ساحلی ریاستوں میں برفانی طوفان  نے تباہی مچادی

شدید برف باری اور تیزہواؤں سے متاثرہ ریاستوں میں 5 ہزار سے زائد پروازیں منسوخ کردی گئیں۔

نیویارک اور نیوجرسی میں ہنگامی حالت نافذ ہے جبکہ بوسٹن میں برف باری کی ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔

نیویارک شہر میں اب تک 4 انچ برف پڑچکی اور 10 انچ تک کی برف باری کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے جبکہ لانگ آئی لینڈ میں 16 انچ تک برف پڑنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

میئر نیویارک نے لوگوں کو غیر ضروری گھروں سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی ہے۔

برف باری کے طوفان سے متاثرہ علاقوں میں ہفتے کی رات سے اتوار کی صبح تک انتہائی سرد موسم کی پیشگوئی کی گئی ہے۔



متعللقہ خبریں