امریکہ،مشرقی یورپ میں اضافی کمک بھیجنے پر غور کر رہا ہے:سی این این

امریکہ یوکرین  میں کسی ممکنہ جھڑپ کے پیش نظر نیٹو کی مشرقی شاخ میں اضافی فوجی کمک بھِجنے کا ارادہ رکھتا ہے

1769183
امریکہ،مشرقی یورپ میں اضافی کمک بھیجنے پر غور کر رہا ہے:سی این این

امریکہ یوکرین  میں کسی ممکنہ جھڑپ کے پیش نظر نیٹو کی مشرقی شاخ میں اضافی فوجی کمک بھِجنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

 سی این این ٹی وی نے امریکی حکام کے حوالے سے اپنی خبر میں بتایا ہے کہ امریکہ اور اس کے اتحادی گروپ نے روس اور یوکرین کے درمیان کسی ممکنہ جھڑپ کے پیش نظرماسکو کے جارحانہ رویے کے بر خلاف مشرقی یورپ کے  رکن ممالک میں ہزاروں اضافی فوجی تعینات کرنے پر غور کیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ ان ممالک میں رومانیہ،ہنگری اور بلغاریہ شامل ہوسکتے ہیں  مگر  اس  بات کا حتمی فیصلہ تاحال نہیں کیا گیا ہے۔

سی این این کا یہ بھی کہنا ہے کہ  نیٹو کے بعض ممالک اس حوالے سے تردد کا شکار ہیں جس کی وجہ سے امریکہ نے اضافی کمک کی تعیناتی پر ان سے مذاکرات کا سلسلہ بھی جاری رکھا ہوا ہے۔

 

 

 



متعللقہ خبریں