امریکہ مصر کو اڑھائی ارب ڈالر کا فوجی سازوسامان فروخت کرے گا

’وزارت ِ خارجہ نے  مصر کو سپر ہرکولیس  کارگو طیاروں اور اس سے متعلقہ سازو سامان کی فروخت کی منظوری دے دی

1768471
امریکہ مصر کو اڑھائی ارب ڈالر کا فوجی سازوسامان فروخت کرے گا

امریکی وزارت خارجہ نے مصر کو 2.2 ارب ڈالر کی مالیت کے حامل سی۔130جے کارگو  طیارے، 355 ملین ڈالر کے فضائی دفاعی   راڈار سمیت مجموعی طور پر 2 ارب 555 ملین ڈالر کے فوجی سازو سامان  کی فروخت کی منظوری دے دی ہے۔

امریکی  ڈیفنس سیکیورٹی کو آپریشن ایجنسی  کی جانب سے جاری کردہ تحریری اعلامیہ میں  واضح کیا گیا ہے کہ ’’وزارت ِ خارجہ نے  مصر کو سپر ہرکولیس  کارگو طیاروں اور اس سے متعلقہ سازو سامان کی فروخت کو منظورکر لیا ہے۔‘‘

اعلامیہ کے مطابق  اس حوالے سے کانگرس کو  سرکاری   خط   بھیج دیا گیا ہے ،  جس کے تحت  12 عدد سی۔ 130جے، 12 سپئر انجنز اور دیگر متعلقہ  سازو سامان    کی فروخت  کی اجازت  دی جا سکے گی۔

ایجنسی کے دوسرے بیان میں کہا گیا ہے کہ مصر کو 355 ملین ڈالر کی  مالیت کے فضائی دفاعی ریڈار سسٹم کی فروخت کی بھی منظوری مل گئی ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ اس سیلز پیکج میں 3 SPS-48 لینڈ بیسڈ ریڈار سسٹم، ان سسٹمز کے اسپیئر پارٹس، انجن، جنریٹر اور دیگر آلات شامل ہیں۔

اگر امریکی کانگریس 30 دنوں کے اندر محکمہ خارجہ کے فیصلے پر اعتراض نہیں کرتی تو انتظامیہ مصر کے  ساتھ اس ڈیل کو آگے بڑھانے کی مجاز ہو گی۔



متعللقہ خبریں