وسطی ایشیائی ممالک تاریکی میں ڈوب گئے

قازقستان میں ہونے والے حادثے کے نتیجے میں قازقستان سے آنے والی لائن پر وولٹیج میں تبدیلی کی وجہ سے ازبکستان کے بجلی کے گرڈ متاثر ہوئے

1768051
وسطی ایشیائی ممالک تاریکی میں ڈوب گئے

وسطی ایشیائی ممالک ازبکستان، قازقستان اور کرغزستان میں بڑے پیمانے پر بجلی کی ترسیل منقطع  ہے۔

ازبکستان کی وزارت توانائی کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق قازقستان کے صوبوں الماتی، چم کنٹ، تراز، ترکستان اور ارد گرد کے علاقوں میں صبح کے اوقات میں بجلی کی بندش کی وجہ سے کرغزستان اور ازبکستان کے گرڈ اسٹیشنز بھی متاثر ہوئے۔

بیان میں،"قازقستان میں ہونے والے حادثے کے نتیجے میں قازقستان سے آنے والی لائن پر وولٹیج میں تبدیلی کی وجہ سے ازبکستان کے بجلی کے گرڈ متاثر ہوئے، جو وسطی ایشیا کے کامن الیکٹرسٹی نیٹ ورک سے منسلک ہے، پاور پلانٹس خود بخود بند ہو گئے، نتیجتاً تاشقند، فرغانہ، اینڈیکان میں پاور پلانٹس، "نمنگان، سردریا، جزاہ، سمرقند، نیوائی اور کاشقدریہ کے علاقوں میں بجلی منقطع ہوگئی۔ اس وقت، ہر تھرمل پاور پلانٹ کو پڑوسی ریاست کے بجلی کے گرڈز سے الگ کرنے اور انہیں آزادانہ طور پر چلانے کے لیے کام جاری ہے۔"

بتایا گیا ہے کہ ازبکستان میں ان کٹوتیوں کی وجہ سے دارالحکومت تاشقند میں میٹرو سروس بند کر دی گئی ہے۔

کرغزستان کے کچھ علاقوں کو بھی بلیک آؤٹ کا سامنا کرنا پڑا۔

قازقستان کی بجلی کی کمپنی KEGOC کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ خطے میں بڑے پیمانے پر بجلی کی بندش ممالک کے درمیان تقسیم کے نظام میں اوورلوڈ کی وجہ سے ہوئی۔



متعللقہ خبریں