آسٹریلیا: وزیر اعظم موریسن کا 'وی چیٹ' پیج ان کے کنٹرول سے نکل گیا

وزیر اعظم موریسن کے وی چیٹ سوشل میڈیا پیج کا کنٹرول ان کے ہاتھ سے نکل گیا، پیج سے ان کی تصویر ہٹا دی گئی اور نام تبدیل کر دیا گیا ہے

1767424
آسٹریلیا: وزیر اعظم موریسن کا 'وی چیٹ' پیج ان کے کنٹرول سے نکل گیا

آسٹریلیا کے وزیر اعظم اسکاٹ مریسن کا 'وی چیٹ' پیج ان کے کنٹرول سے نکل گیا۔

سِڈنی کے روزنامہ 'دی ڈیلی ٹیلی گراف' کے مطابق 76 ہزار فالوئرز کے ساتھ وزیر اعظم موریسن کے وی چیٹ سوشل میڈیا پیج کا کنٹرول ان کے ہاتھ سے نکل گیا ہے۔ پیج سے ان کی تصویر ہٹا دی گئی ہے اور پیج کا نام تبدیل کر کے 'آسٹریلوی چینی نئی زندگی' رکھ دیا گیا ہے۔

پیج کا کنٹرول ختم ہونے پر ایک آسٹریلوی اسمبلی ممبر نے چینی حکام کو سیاسی مداخلت کا قصوروار ٹھہرایا ہے۔

خبر رسانی و سلامتی پارلیمانی کمیٹی کے سربراہ جیمز پیٹرسن نے کہا ہے کہ آسٹریلیا نے وزیر اعظم موریسن کا پیج واپس کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاہم وی چیٹ کمپنی نے اس مطالبے کا جواب نہیں دیا۔

پیٹرسن نے تمام اسمبلی ممبران سے،  چینی ٹیکنالوجی فرم ٹین سینٹ کے سوشل میڈیا پلیٹ فورم، 'وی چیٹ' کا بائیکاٹ کرنے کی اپیل کی اور کہا ہے کہ چین کمیونسٹ پارٹی ماہِ مئی میں آسٹریلیا میں متوقع انتخابات کی وجہ سے وزیر اعظم کو سینسر کر رہی ہے۔

تاہم وزیر اعظم موریس کے آفس سے مذکورہ خبر کے بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔


ٹیگز: #وی چیٹ

متعللقہ خبریں