سعودی عرب کو ہتھیاروں کی فروخت کا عمل برقرار رہے گا، متحدہ امریکہ

سعودی عرب کے ساتھ ہمارے دیرینہ تعلقات قائم ہیں

1766717
سعودی عرب کو ہتھیاروں کی فروخت کا عمل برقرار رہے گا، متحدہ امریکہ

امریکہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ سعودی عرب کو ہتھیاروں کی فروخت نہیں روکے گا۔

وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا کہ امریکہ کو سعودی عرب کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تحفظات ہیں تاہم سعودی عرب کو ہتھیاروں کی فروخت روکنے کا معاملہ فی الوقت ایجنڈے میں شامل نہیں ہے۔

وائٹ ہاؤس کی ترجمان جین ساکی نے ایک سوال کہ کیا امریکہ سعودی عرب کو ہتھیاروں کی فروخت روکنے کے لیے کوئی کارروائی کرے گا؟ کے جواب  میں کہا کہ:’’ "یہ مسئلہ اس وقت ایجنڈے میں شامل نہیں، سعودی عرب کے ساتھ ہمارے دیرینہ تعلقات قائم ہیں۔ ہم نے انسانی حقوق اور دیگر بہت سے معاملات پر اپنے تحفظات کا اظہار سعودی عرب سے کر رکھا  ہے۔ اس ملک  کے ساتھ ہمارے  سیکورٹی تعلقات متحدہ امریکہ کے مفاد  کا ایک حصہ ہیں۔"

ساکی نے یمن کے مغربی  صوبے الحدیدہ پر سعودی عرب کی قیادت کی عرب اتحادی افواج کے فضائی حملے میں متعدد افراد کی ہلاکت کے حوالے سے کہا، "کوئی بھی واقعہ جو معصوم لوگوں کی موت کا باعث بنتا ہے ہم اسے  ایک المیہ قرار دیتے ہیں، ہم اس بارے میں حساسیت سے کام لیتے ہیں۔"



متعللقہ خبریں