گھانا، دھماکہ خیز مواد لادے ٹرک کی موٹر سائیکل سے ٹکر

دھماکے میں17 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں تو  59 زخمی ہوئے

1766272
گھانا، دھماکہ خیز مواد  لادے ٹرک کی موٹر سائیکل سے ٹکر

گھانا کے مغربی صوبے میں کان کنی میں استعمال ہونے والی دھماکہ خیز مواد سے بھری گاڑی کے تصادم کے نتیجے میں ہونے والے دھماکے میں17 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں تو  59 زخمی ہوئے ہیں۔

گھاناوزیر اطلاعات نکرومہ   کا کہنا ہے کہ مغربی صوبے کی بوگوسو-باوڈی ہائی وے پر ایک "بڑا دھماکہ" اس وقت ہوا جب بارودی مواد سے لدی ایک گاڑی مخالف سمت سے آنے والی ایک موٹر سائیکل سے جا ٹکرائی۔

نکرومہ نے بتایا کہ دھماکے سے 17 افراد جان کی بازی ہار گئے، 59 افراد زخمی ہوئے اور آس پاس کے مکانات اور دکانیں تباہ ہو گئیں۔

گھانا کے صدر نانا اکوفو ایڈو نے بھی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اس افسوسناک اور افسوسناک واقعے پر افسوس کا اظہار کیا۔

ہیں۔



متعللقہ خبریں