روس یوکرین پر حملہ کر سکتا ہے:بائیڈن

امریکی صدر جو بائیڈن نے پیش گوئی کی ہے کہ روس یوکرین پر  حملہ کر سکتا ہے تاہم شاید وہ بڑے پیمانے کی جنگ سے گریز کرے

1765548
روس یوکرین پر حملہ کر سکتا ہے:بائیڈن

امریکی صدر جو بائیڈن نے پیش گوئی کی ہے کہ روس یوکرین پر  حملہ کر سکتا ہے تاہم شاید وہ بڑے پیمانے کی جنگ سے گریز کرے۔

امریکہ نے متنبہ کیا ہے کہ اگر روس نے ایسا کیا تو اس پر فوری اور شدید رد عمل بھی ہو گا۔

 امریکی صدر جو بائیڈن نےگزشتہ روز پیش گوئی کی کہ ان کے خیال میں روسی صدر ولادیمیر پوٹن  یوکرین کے خلاف پیشقدمی کریں گے تاہم شاید وہ ایک بڑے پیمانے کی جنگ بھی نہیں چاہتے ہیں۔

ایک اخباری کانفرنس کے دوران جب ان سے روسی حملے کے خطرے کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ میرا اندازہ ہے کہ وہ آگے بڑھیں گے، انہیں کچھ نہ کچھ تو کرنا ہی ہے تاہم، انہوں نے متنبہ کیا کہ روسی رہنما کو مغرب کو آزمائش میں ڈالنے کے لیےسنگین اور بڑی قیمت بھی ادا کرنی پڑ سکتی ہے۔

ایک اندازے کے مطابق، اس وقت یوکرین کی سرحدوں کے آس پاس تقریباً ایک لاکھ روسی فوجی تعینات ہیں تاہم ماسکو یوکرین پر حملہ کرنے کی منصوبہ بندی سے انکار کرتا ہےالبتہ اس کی فوج اس کے لیے تیار کھڑی ہے۔

صدر جو بائیڈن نے کہا کہ اگر پوٹن نے اپنی فوجیں سرحد کے اس پار بھیجیں تو امریکی ڈالر میں اس کی مالیاتی منتقلی کو محدود کرنے سمیت روس پر سخت معاشی پابندیاں عائد کی جا سکتی ہیں تاہم انہوں نے کہا کہ مغربی ممالک اس بات پر پوری طرح سے متفق نہیں ہیں کہ اگر کم پیمانے کی خلاف ورزی ہوئی تو اصل میں رد عمل کیا ہونا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر یہ چھوٹے پیمانے کی در اندازی ہے تو ایک الگ بات ہے، اس پر ہم میں اختلافات ہو سکتے ہیں کہ ہمیں کیا کرنا چاہیے اور کیا نہیں  اور اگر انہوں نے یوکرین پر مزید حملے کیے تو یہ روس کے لیے تباہی کا باعث ہو گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس سے پھر ہر چیز تبدیل ہو جائے گی تاہم ،یہ سب اس بات پر منحصر ہے کہ وہ کرتے کیا ہیں۔ یہ بہت ضروری ہے کہ ہم نیٹو میں بھی سب کو ایک ہی صفحے پر رکھیں، میں اسی کام میں بہت زیادہ وقت صرف کر رہا ہوں اور اس میں کچھ اختلافات بھی ہیں۔



متعللقہ خبریں