بِٹکوائن کے دیار السلواڈور سے ترکی کو سلام: صدر بُوکیلے

السلواڈور کے صدر کی ٹویٹ نے دھوم مچا دی، "سب سے پہلے تو Bitcoin# کے دیار سے السلواڈور سے ترکی کو سلام "

1765749
بِٹکوائن کے دیار السلواڈور سے ترکی کو سلام: صدر بُوکیلے

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان کی دعوت پر ترکی کا دورہ کرنے والے السلواڈور کے صدر نائب بُوکیلے نے ٹویٹر سے ترکی سے متعلق پیغام شئیر کیا ہے۔

پیغام میں بُوکیلے نے "سب سے پہلے تو Bitcoin# کے دیار سے السلواڈور سے ترکی کو سلام " کے الفاظ استعمال کئے ہیں۔

اس ٹویٹ کو مختصر مدت میں ہزاروں افراد نے پسند کیا ہے۔

واضح رہے کہ ماہِ جون میں صدر نائب بُوکیلے کی، بِٹکوائن کو آئینی کرنسی بنانے سے متعلق، پیش کردہ آئینی تجویز کی اسمبلی سے منظوری کے بعد السلواڈور بِٹکوئن کو آئینی حیثیت دینے والا پہلا ملک بن گیا تھا۔



متعللقہ خبریں