یوکرائن: روس علاقے میں تناو بڑھانے کے بہانے ڈھونڈ رہا ہے

روس، یوکرائن کے مقبوضہ علاقے میں عوام کے لئے پاسپورٹ کے اجراء اور روسی شہریوں کے تحفظ کے بہانے سے تناو میں اضافے کے بہانے ڈھونڈ رہا ہے: زلنسکی

1764311
یوکرائن: روس علاقے میں تناو بڑھانے کے بہانے ڈھونڈ رہا ہے

یوکرائن کے صدر ولادی میر زلنسکی نے کہا ہے کہ روس، یوکرائن کے مقبوضہ علاقے میں عوام کے لئے پاسپورٹ کے اجراء اور روسی شہریوں کے تحفظ کے بہانے سے تناو میں اضافے کے بہانے ڈھونڈ رہا ہے۔

یوکرائن صدارتی دفتر کے جاری کردہ بیان کے مطابق زلنسکی نے کیو میں، ایمی کلوبچر، رابرٹ پورٹ مین، کرس مرفی، جین شیہین، رچرڈ بلیومینتھل اور راجر وِکر پر مشتمل، امریکی ممبرانِ اسمبلی کے وفد سے ملاقات کی۔

مذاکرات میں زلنسکی نے، ملک کو درپیش سلامتی کے مسائل کے مقابل امریکی کانگریس کے یوکرائنی عوام کے ساتھ اتحاد و تعاون پر، وفد کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے سرحدی سلامتی کی صورتحال کے بارے میں وفد کو معلومات فراہم کیں اور روس کے خلاف پابندیوں کے ایک مضبوط پیکیج کی ضرورت پر توجہ مبذول کروائی۔

زلنسکی نے کہا ہے کہ روس، یوکرائن کے عارضی طور پر مقبوضہ علاقے میں عوام کے لئے پاسپورٹ کا اجراء جاری رکھے ہوئے ہے اور روسی شہریوں کے تحفظ کے بہانے سے علاقے کے تناو میں شدت لانے کی کوششیں کر رہا ہے۔ 

امریکی وفد نے بھی یوکرائن کی خود مختاری اور زمینی سالمیت کے ساتھ تعاون کا اظہار کیا اور کہا ہے کہ ملک کو اپنی سلامتی کو یقینی بنانے اور اس کے لئے موزوں راستوں کے انتخاب کا حق حاصل ہے۔

 



متعللقہ خبریں