پوتن: ملک میں کووِڈ۔19 کیسوں میں اچانک اضافہ ہو سکتا ہے

بلاشبہ اس وقت ہم ایک ایسے مرحلے میں ہیں کہ جہاں کسی بھی وقت کورونا کیسوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے: صدر پوتن

1761519
پوتن: ملک میں کووِڈ۔19 کیسوں میں اچانک اضافہ ہو سکتا ہے

روس کے صدر ولادی میر پوتن نے متنبہ کیا ہے کہ کورونا وائرس کیسوں کی تعداد میں اچانک اضافہ ہو سکتا ہے۔

پوتن نے حکومتی اراکین کے ساتھ آن لائن اجلاس میں ملک میں وباء کی صورتحال کا جائزہ لیا۔

انہوں نے کہا ہے کہ کووِڈ۔19 کے خلاف جدوجہد کا موضوع روس اور دنیا بھر میں ایجنڈے کا موضوع ہے اور وباء ابھی تک معاشرے میں بے اطمینانی کا سبب بنی ہوئی ہے۔

صدر پوتن نے کہا ہے کہ "بلاشبہ اس وقت ہم ایک ایسے مرحلے میں ہیں کہ جہاں کسی بھی وقت کورونا کیسوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ تعطیلات کے دنوں میں انسان ایک دوسرے کے ساتھ قریبی رابطے میں تھے لہٰذا ممکن ہی نہیں کہ وائرس ملک میں دوبارہ وبائی شکل اختیار نہ کرے۔ 



متعللقہ خبریں