شمالی کوریا کی جانب سے بیلسٹک میزائل کے ایک نئے تجربے کا انکشاف
شمالی کوریا کا بیلسٹک میزائل قومی خصوصی اقتصادی زون سے باہر گرا
جاپان اور جنوبی کوریا نے بیان جاری کیا ہے کہ شمالی کوریا نے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے۔
جاپانی وزیر دفاع کیشی نوبو نے کہا کہ "جو عنصر بظاہر ایک بیلسٹک میزائل لگتا ہے، شمالی کوریا کے اندرونی حصے سے مشرق کی طرف داغا گیا ہے"۔
اور یہ اندازہ لگایا گیا ہے کہ شمالی کوریا کا بیلسٹک میزائل قومی خصوصی اقتصادی زون سے باہر گرا۔
جاپانی وزیر اعظم کشیدا فومیو کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کے گزشتہ سال سے جاری تجربات ایک "بدقسمتی" ہے، اور انہوں نے حکام کو خطے میں سمندری اور طیاروں کی حفاظت کی تصدیق کرنے اور ممکنہ نقصان کا تعین کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔
جنوبی کوریا کے مسلح افواج کے ہیڈ کوارٹر کا کہنا ہے کہ میزائل تجربہ مقامی وقت کے مطابق صبح 8:10 بجے کیا گیا اور امریکہ کے تعاون سے علاقائی صورتحال پر نظر رکھی جا رہی ہے۔
متعللقہ خبریں
نائیجیریا: جیل ٹوٹ گئی قیدی فرار ہو گئے
نائیجیریا میں شدید بارشوں اور طوفان کی وجہ سے جیل کا ایک حصّہ منہدم ہونے کے بعد 119 قیدی فرار ہو گئے