امریکی وزیر خارجہ کی سعودی اور یو اے ای کے ہم منصبوں سے بات چیت

یوکرین کی سرحدوں پر روس  کی فوجی کاروائیوں سمیت  یمن، ایتھوپیا اور سوڈان کی پیش رفت اور دو طرفہ و علاقائی معاملات پر  غور

1757459
امریکی وزیر خارجہ کی سعودی اور یو اے ای کے ہم منصبوں سے بات چیت

متحدہ امریکہ کے وزیر خارجہ انتھونی بلنکن، متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ عبداللہ بن زید النہیان اور سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود کے ساتھ  یوکرین کی سرحدوں پر روسی فوجی سرگرمیوں اور کچھ دیگر پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔

خارجہ امور کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا کہ وزیر خارجہ بلنکن نے متحدہ عرب امارات کے ہم منصب النہیان اور سعودی ہم منصب بن فرحان سے مذاکرات کیے ہیں۔

وزیر بلنکن اور شیخ عبداللہ نے دیگر دوطرفہ اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا، یوکرین کی سرحدوں پر روس  کی فوجی کاروائیوں سمیت  یمن، ایتھوپیا اور سوڈان کی پیش رفت اور دو طرفہ و علاقائی معاملات پر  غور کیا۔

ایک دوسرے بیان میں  اس طرف اشارہ دیا گیا ہے کہ بلنکن اور فرخان  کے درمیان بھی یہی معاملات زیر غور آئے ہیں  اور دونوں وزرا نے سعودی عرب میں  انسانی حقوق کے معاملے پر بھی  بات چیت کی ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں