برازیل بدستور بارشوں اور سیلاب کی آفت سے دو چار

سیلاب کے باعث 30 ہزار 915 افراد بے گھر ہوئے، 62 ہزار 731 افراد کو نقل مکانی کرائی گئی، سیلاب سے متاثرہ افراد کی تعداد 7 لاکھ 15 ہزار 634 ہوگئی

1756654
برازیل بدستور بارشوں اور سیلاب کی آفت سے دو چار

برازیل کے شمال مشرق میں ریاست باہیا میں شدید بارشوں سے آنے والی سیلابی تباہی میں ہلاکتوں کی تعداد 26 ہو گئی جبکہ سیلاب سے متاثرہ شہریوں کی تعداد 715,000  تک ہے۔

باہیا سٹیٹ سول ڈیفنس اینڈ پروٹیکشن اوور سائیٹ  کی طرف سے دیے گئے بیان میں بتایا گیا ہے کہ باہیا کے جنوب میں بیلو کیمپو شہر میں ایک اور شخص کی موت واقع ہو گئی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ سیلاب کے باعث 30 ہزار 915 افراد بے گھر ہوئے، 62 ہزار 731 افراد کو نقل مکانی کرائی گئی، سیلاب سے متاثرہ افراد کی تعداد 7 لاکھ 15 ہزار 634 ہوگئی۔

15 ملین سے زائد آبادی والی ریاست میں سیلاب سے 166 شہر متاثر ہوئے اور 154 شہروں میں ہنگامی حالت کا اعلان بدستور جاری ہے۔

برازیل کے صدر بولسونارو نے یکم جنوری کو اعلان کیا تھا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے لیے 700 ملین برازیلین ریال  کے امدادی قرضے جاری کیے گئے  ہیں۔

برازیل کے شمال مشرق میں واقع ریاست باہیا کے جنوب میں دو ہفتے قبل شدید بارشوں سے  پیدا ہونےوالے سیلاب کی تباہ کاریوں میں 37 شہروں  کے زیرِ آب  آنے کا اعلان کیا گیا تھا۔



متعللقہ خبریں