بلنکن کا نیٹو کی مشرقی شاخ کے وزرائے خارجہ سے رابطہ

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن  نے بخارسٹ نائن نامی نیٹو کی مشرقی شاخ کے  وزرائے خارجہ کے ساتھ  روس اور یوکرین کی سرحد پر فوجی نقل و حرکت میں اضافے پر رابطہ کیا

1756720
بلنکن کا نیٹو کی مشرقی شاخ کے وزرائے خارجہ سے رابطہ

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن  نے بخارسٹ نائن نامی نیٹو کی مشرقی شاخ کے  وزرائے خارجہ کے ساتھ  روس اور یوکرین کی سرحد پر فوجی نقل و حرکت میں اضافے پر رابطہ کیا ۔

امریکی امور خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے اس رابطے سے متعلق بتایا کہ  اس بات چیت میں وزرا نے روس کے یوکرین کی سرحدوں پر فوجی نقل و حرکت اور اس حوالے سے اتحادی ممالک کی جانب  سے مشترکہ دفاعی تدابیر اور نیٹو کے موقف پر ٹرانس اٹلانٹک تعاون کے بارے میں غور کیا۔

ترجمان نے بتایا کہ بلنکن نے  روس اور یوکرینی سرحد پر کشیدگی اور اشتعال انگیزی کے خاتمے کے لیے  مکالمت پر زور دیا اور کہا کہ امریکہ اپنے اتحادیوں  کے ہمراہ قریبی مشاورت اور رابطے کی حالت میں رہے گا۔

 



متعللقہ خبریں