راسخ العقیدہ یہودیوں کا نیویارک میں مظاہرہ،فلسطین کے ساتھ یک جہتی کا اظہار

بروکلین میں جمع ہونے والے راسخ العقیدہ یہودیوں نے اسرائیل کی فلسطین  سے متعلق پالیسیوں اور اسرائیلی فوج کے خلاف نعرے بازی کی

1756054
راسخ العقیدہ یہودیوں کا نیویارک میں مظاہرہ،فلسطین کے ساتھ یک جہتی کا اظہار

امریکی شہر نیو یارک میں راسخ العقیدہ یہودیوں اور اسرائیل نواز  دو گروپوں نے بالمقابل احتجاج کیا ۔

 بروکلین میں جمع ہونے والے راسخ العقیدہ یہودیوں نے اسرائیل کی فلسطین  سے متعلق پالیسیوں اور اسرائیلی فوج کے خلاف نعرے بازی کی ۔

اس یہودی گروپ نے فلسطینی مظاہرین کا بھی ساتھ دیتے ہوئے  فلسطین کے ساتھ اظہار یک جہتی کیا ۔

راسخ العقیدہ یہودیوں کا کہنا تھا کہ اسرائیلی کی موجودہ پالیسیوں اور صیہونی ذہنیت نے یہودی مخالفت میں اضافہ کر دیا ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی نواز مظاہرین نے بھی اپنے  احتجاج میں اسرائیلی فوج کے حق میں نعرے لگائے۔

 



متعللقہ خبریں