مالی کی سیاسی جماعتوں نے بحالی جمہوریت کا منصوبہ مسترد کر دیا

مالی کی بڑی سیاسی جماعتو‌ں کے اتحاد نے ملکی فوج کا وہ منصوبہ مسترد کر دیا ہے، جس کے مطابق ملک میں پانچ سال کے اندر اندر جمہوریت بحال کر دی جائے گی

1756126
مالی کی سیاسی جماعتوں نے بحالی جمہوریت کا منصوبہ مسترد کر دیا

 مالی کی بڑی سیاسی جماعتو‌ں کے اتحاد نے ملکی فوج کا وہ منصوبہ مسترد کر دیا ہے، جس کے مطابق ملک میں پانچ سال کے اندر اندر جمہوریت بحال کر دی جائے گی۔

ان دس سیاسی جماعتوں کے مطابق، فوج کی طرف سے پانچ سال میں جمہوریت کی بحالی کا منصوبہ اپنی طوالت کے باعث نامناسب اور ناقابل قبول ہے۔

 واضح رہے کہ فوجی حکام نے یہ منصوبہ گزشتہ ہفتے کے روز مغربی افریقی ممالک کے بلاک ایکوواس کی قیادت کو پیش کیا تھا۔

اس منصوبے پر بحث کے لیے ایکوواس کی رکن ریاستوں کا ایک اجلاس اتوار نو جنوری کو ہو گا۔



متعللقہ خبریں